ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے پور پروگرام میں بولے وزیر اعظم۔ کانگریس کو آج لوگ’بیل گاڑی‘ کہنے لگے ہیں

جے پور پروگرام میں بولے وزیر اعظم۔ کانگریس کو آج لوگ’بیل گاڑی‘ کہنے لگے ہیں

Sun, 08 Jul 2018 01:16:59    S.O. News Service

نئی دہلی،07؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی ایک دن کے دورے پر راجستھان کی راجدھانی جے پور پہنچے۔پی ایم نے یہاں 2100 کورڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے بننے والی 13 شہری منصوبوں کی بنیاد رکھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ جن سمواد پروگرام میں سرکاری حکومتی منصوبوں کے مفادات کے بارے میں بات کی۔اس دوران انہوں نے مرکز اور راجستھان حکومت کے ترقیاتی کاموں کو گنانے کے ساتھ اپوزیشن پارٹی کانگریس پر بھی جم کر نشانہ لگایا۔

پی ایم مودی بولے کانگریس کو کچھ لوگ بیل گاڑی بولنے لگے ہیں ،  'بیئل گاڑی نہیں' بیل گاڑی ۔آج کانگریس کے قد آور لیڈر کہے جانے والے کئی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آج بیل پر ہیں۔

پی ایم نے کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ " جن  لوگوں کو خاندان کی سیاست کرنی ہے وہ کریں لیکن ملک کے تحفظ اور خود اعتمادی کو بلندی پر لے جانے کا ہمارا اٹوٹ فیصلہ ہے اور ہماری پالیسایاں صاف ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے اس اجلاس کے ساتھ ہی ریاست میں اسمبلی انتخابات کی تشہیر کا آغاز بھی ہوگا۔ ریاست میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہیں اور پی ایم کا دورہ بی جے پی حکومت کے خلاف اینٹی انکبینسی کے ماحول ،راجپوت ،کسان ،بے روزگار ،نوجوانو ں کی ناراضگی اور پارٹی کے اندر جاری گروپ  بندی کو ختم کرنے کے لحاظ سے اہم مانا جا رہا ہے۔

واضح ہو کہ وزیر اعظم مودی نے 'بھارت ماتا کی جے " اور 'جے جوان ۔جے کسان ' کے نعرے سے اپنی تقریر کا آغاز کیا۔


Share: